مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہرخبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر رضا مقدسی نے امریکہ میں جاری اقتصادی بحران اور عوامی احتجاجی مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ میں عوامی احتجاجی مظاہروں کا دائرہ مزید وسیع ہوجائے گا۔ امریکی حکام دیگر ممالک میں بحران پیدا کرکے ہمیشہ امریکی عوام کی توجہ داخلی مسائل سے منحرف کرتے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکام امریکی عوام کےمفادات میں نہیں بلکہ صہیونی کمپنیوں کے مفادات میں کام کرتے ہیں جو انھیں انتخابات کے دوران مالی وسائل فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ میں صہیونی کمپنیاں امریکی صدارتی امیدواروں کی کامیابی کا فیصلہ کرتی ہیں اور جب امریکی صدر یا امریکی انتظامیہ اپنے عہدوں پر پہنچ جاتے ہیں تو وہ ان کمپنیوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ رضا مقدسی نے جام جم آنلائن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گؤتہ کھ برسوں سے امریکی عوام کے لئے داخلی مسائل کے سلسلے میں آگاہی فراہم کرنے کا کام شروع ہوا ہے اور اب امریکی عوام کی اپنے داخلی مسائل پر توجہ مبول ہوتی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ صہیونی کمپنیاں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکی عوام کا ون بھی چوس رہی ہیں انھوں نے کہا کہ امریکی عوام کے ٹیکس کا بہت بڑآ حصہ براہ راست اسرائیل کو فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکہ جاری احتجاج کا دائر عربی ممالک میں جاری عوامی بیداری کی طرح مزید وسیع ہوجائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2011 - 15:51
مہر نیوز- 4 اکتوبر2011ء: مہرخبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر نے امریکہ میں جاری اقتصادی بحران اور عوامی احتجاجی مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں عوامی احتجاجی مظاہروں کا دائرہ مزید وسیع ہوجائے گا۔ امریکی حکام دیگر ممالک میں بحران پیدا کرکے ہمیشہ امریکی عوام کی توجہ داخلی مسائل سے منحرف کرتے رہے ہیں ۔