مہر نیوز- 3 اکتوبر2011ء: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں ہونے والی پانچویں کانفرنس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ شرائط میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں کانفرنس کے انعقادکے اثرات علاقائي اور عالمی سطح پر مرتب ہونگے اور یہ کانفرنس موجودہ شرائط میں بہت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری  نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں ہونے والی پانچویں کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کانفرنس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ شرائط میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں کانفرنس کے انعقادکے اثرات علاقائي اور عالمی سطح پر مرتب ہونگے اور یہ کانفرنس موجودہ شرائط میں  بہت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں ایسی عظيم کانفرنس کا کسی دوسرے ملک میں منعقد ہونا ممکن نہیں تھا لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اہم اور جامع خطاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس خطاب کو اس اجلاس کی سرکاری سند قراردیا ہے۔ انھوں نے ایرانی صدر اور پارلیمنٹ ک اسپیکر کا بھی شکریہ ادا کیا۔