مہر نیوز- 1 اکتوبر2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سربراہی کانفرنس ہال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی فلسطینی عوام کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سربراہی کانفرنس ہال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی فلسطینی عوام کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا  آغاز ہوگیا ہے۔ یہ اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی میزبانی میں " فلسطینیوں کا وطن فلسطین " کے نام سے منعقد ہواہے علی لاریجانی اس اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں پارلیمانی سربراہان ، علاقائي اور بین الاقوامی ممتاز دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات شریک ہیں،  فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطین کی ممتاز شخصیات اور فلسطینی قوم کے حامی گروہ بھی شریک ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد سرکاری اور غیر سرکاری طور پر  فلسطین کے حامی تمام اداروں کو فلسطینی عوام کی متحدہ طور پر مدد و نصرت پر تشویق دلانا ہے۔

فلسطینی عوام کی حامی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر شیخ الاسلام کے مطابق اس کانفرنس میں 70 ممالک کے نمائندے موجود ہیں۔ اس اجلاس میں الجزائر، تانزانیا، زیمبابوے، لبنان ، قطر،عراق ، افغانستان، کومور، شام، کویت، موریطانیہ پاراگوئہ اور ملاویہ کے پارلیمانی سربراہان بھی موجود ہیں یہ سمینار آج اور کل ( سنیچر اور اتوار) دو دن تک جاری رہےگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےاس اجلاس خطاب کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کو تقسیم کرنے والا ہر منصوبہ مردود ہے