مہرخبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی میزبانی میں فلسطینی عوام کی حمایت میں پانچواں بین الاقوامی سمینار " فلسطینیوں کا وطن فلسطین " کے نام سے منعقد ہورہا ہے علی لاریجانی اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس میں پارلیمانی سربراہان ، علاقائي اور بین الاقوامی ممتاز دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات شرکت کررہی ہیں، فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے بین الاقوامی سمینار میں فلسطین کی ممتاز شخصیات اور فلسطینی قوم کے حامی گروہ بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد سرکاری اور غیر سرکاری طور پر فلسطین کے حامی تمام اداروں کو فلسطینی عوام کی متحدہ طور پر مدد و نصرت پر تشویق دلانا ہے۔
فلسطینی عوام کی حامی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر شیخ الاسلام کے مطابق اس کانفرنس میں 70 ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں الجزائر، تانزانیا، زیمبابوے، لبنان ، قطر،عراق ، افغانستان، کومور، شام، کویت، موریطانیہ پاراگوئہ اور ملاویہ کے پارلیمانی سربراہان شرکت کررہے ہیں یہ سمینار آج اور کل ( سنیچر اور اتوار) دو دن تک جاری رہےگا۔