مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی سالانہ رپورٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی حکومت دنیا میں دہشت گردوں کی سب سے بڑی حامی حکومت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے حوالے سےدیگر ممالک پر جھوٹے الزام عائد کرتا ہے جبکہ امریکہ خود دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی اور سرپرست ہے رامین مہمانپرست نے کہا کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے اور اایران نے اس سلسلے میں بڑی قربانیاں پیش کی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی کی پشتپناہی کررہا ہے اور دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ کی دوگانہ اور متضاد رفتار سے عالمی برادری متنفر ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2011 - 04:55
مہر نیوز- 25اگست 2011ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی سالانہ رپورٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی حکومت دنیا میں دہشت گردوں کی سب سے بڑی حامی حکومت ہے۔