مہر نیوز- 23اگست 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ صومالیہ کے قحط زدہ عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کے ایک دن بعد موگادیشو روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کس نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی صومالیہ کے قحط زدہ عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کے ایک دن بعد صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو روانہ ہوگئے ہیں۔ایرانی وزير خارجہ کے وفد میں امداد رسانی کے مختلف شعبوں کے افراد شامل ہیں۔ صومالیہ کے قحط زدہ عوام کو مدد بہم پہنچانے میں ایران پہلے ممالک میں شامل ہے۔