خبر رساں ايجنسي مہر نے الجزيرہ ٹي وي كے حوالے سے خبر دي ہے كہ اسرائيل نے فلسطيني صدارتي انتخابات سے قبل اپني جيلوں ميں قيد فلسطيني اسيروں ميں سے سيكڑوں كي رہائي كا فيصلہ كيا ہے اور اسرائيلي كابينہ نے اصولي طور پر اسكي منظوري ديدي ہے ايك اندازے كے مطابق آٹھ ہزار سے زائد فلسطيني، اسرائيلي جيلوں ميں قيد ہيں اور ابھي يہ واضح نہيں ہے كہ ان ميں سے كتنے قيديوں كو رہا كيا جائے گا، ادھر خان يونس كے علاقے نمساوي ميں ايك اسكول پر گولہ گرنے سے آٹھ فلسطيني بچے زخمي ہوگئے،
فلسطيني ذرائع كے مطابق اسرائيلي فوجيوں كي جانب سے داغا گيا گولہ گرنے سے طارق بن زياد اسكول كے كلاس روم كو نقصان پہنچا، غزہ پٹي ميں مسلح فلسطينيوں نے شمال ميں يہودي بستيوں پر تين مارٹر گولے داغے ہيں