مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران ، عراق اور شام نے عالم اسلام میں گیس کے سب سے بڑے معاہدے پر دستخط کئے ہیں اسلامی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر ایران کی وزارت تیل کے سرپرست علی آبادی اور عراق کے تیل کے وزير عبد الکریم لعیبی اور شام کے تیل کے وزیر ابو سفیان العلاو نے دستخط کئے ہیں ۔ایران ، عراق اور شام کے ذریعہ گيس یورپی ممالک کو فراہم کرےگا۔معاہدے کے تحت ایران سے شام اور عراق کو گیس کی سپلائی کیلئے پائپ لائن تعمیر کی جائے گی جس پر 10 ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ آئندہ تین سے پانچ سال میں گیس پائپ لائن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایران سے روزانہ 20 سے 25 ملین کیوبک میٹر گیس عراق اور شام جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2011 - 17:02
مہر نیوز- 25 جولائی 2011ء: ایران ، عراق اور شام نے عالم اسلام میں گیس کے سب سے بڑے معاہدے پر دستخط کئے ہیں اسلامی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر ایران کی وزارت تیل کے سرپرست اور عراق اور شام کے تیل کے وزراء نے دستخط کئے ہیں ۔