مہر نیوز- 22 جولائی 2011ء: مشرقی افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 50 سے زائد طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 50 سے زائد طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹو کے ایک بیان کے مطابق صوبے پکتیکا کے ضلع سررزوا میں غیر ملکی دہشت گرد اور القاعدہ سے منسلک حقانی گروپ کے دہشت گرد افغانستان میں داخلے کی کوشش کررہے تھے جن کے خلاف افغان اسپیشل فورسز سمیت اتحادی افواج نے کارروائی کی اور 50 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔