مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل ساڑھے چھ گھنٹے تک علمی جہاد اور دفاعی اقتدار کی نمائشگاہ میں مسلح افواج کے تحقیقاتی نتائج کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے شہداء کے یادگار محل پر دفاع مقدس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔
اس نمائشگاہ میں وزارت دفاع، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، پولیس اور فوج نے فضا سے لیکر سمندر کی تہہ تک تین سو سے زائد سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاعی وسائل پر مشتمل محصولات کو پیش کیاتھا۔
سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاعی محصولات میں اینٹی ایئرکرافٹ، فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ کے جہاز، سطح سمندر اور آبدوزجنگی کشتیاں، مختلف قسم کے دو بعدی اور سہ بعدی پیشرفتہ راڈار، ارتباطات کے پیشرفتہ وسائل،الیکٹرانک جنگ کے آلات اور الیکٹرانک جنگ کامقابلہ کرنے کےوسائل، سائبری جنگ کے وسائل، پیشرفتہ وسائل کی مختلف اقسام کے نمونے اور دفاعی طبی محصولات اس نمائشگاہ کے اصلی حصوں میں شامل تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے پیشرفتہ فوجی گاڑیوں کی ساخت و بناوٹ، ریگستان میں چلنے والی گاڑیوں کی ساخت، مختلف زرہی گاڑیوں اورٹینکوں کی ساخت اور زمین سے ہوا ، ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے آٹومیٹک مختلف میزائلز سسٹم میں ارتقا سے متعلق مسلح افواج کی صلاحیتوں اور توانائیوں کا قریب سےمشاہدہ کیا۔
اسی طرح اس نمائشگاہ میں باصلاحیت رضاکارجوانوں نے لیزر ، آبدوز کشتیوں اور نینو آنٹینا کے شعبوں میں اپنی توانائی کو پیش کیا تھا۔
اس نمائشگاہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں گوناگوں تحقیقات، مطمئن الیکٹرانک اسناد کے صدور، سرحدوں، شاہراہوں اور سڑکوں کو کنٹرول کرنے کے الیکٹرانک وسائل کو بھی پیش کیا گیا تھا۔
نمائشگاہ کے ایک حصہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی میزائل توانائی کے بارے میں تحقیقات و ریسرچ کو بھی پیش کیا گيا تھا۔
نمائشگاہ کے اس حصے میں زمین سے زمین پر2000 کلو میٹرکے فاصلے تک مار کرنے والے سجیل میزائل، 750 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے قیام میزائل اور مختلف فاصلوں تک ہدف کو نشانہ بنانے والےفاتح میزائل کی مختلف اقسام کو پیش کیا گیا تھا۔
مائع اور جامد ایندھن کے ذریعہ چلنے والے مختلف بیلسٹک میزائل،اینٹی ایئرکرافٹ میزائل، آبدوز میزائل اور کشتیاں تباہ کرنے والے میزائل نمائشگاہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل شعبہ میں توانائی کا مظہر تھے۔
اس نمائشگاہ میں سیٹلائٹ لے جانے والے میزائل اور سیٹلائٹ کو بھی پیش کیا گيا تھا۔
اس نمائشگاہ میں سیٹلائٹ لے جانے والے سفیر، امید اور رصد میزائل، مستقبل کے منصوبے اور تجربہ گاہوں اور فضائی سسٹمزکو بھی پیش کیا گيا تھا۔
نمائشگاہ میں پیش کئے گئے تمام علمی تحقیقاتی نتائج، مسلح افواج کے تحقیقاتی مراکز میں ممتاز ایرانی ماہرین ، سائنسدانوں، یونیورسٹیوں کےریسرچ اسکالروں اور دانش بنیان ادارے کے تعاون سے یش کئے گئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلح افواج کے دفاعی اقتدار اور علمی جہاد پر مشتمل نتائج کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس عمدہ اور پیشرفتہ تحقیقات پر مشتمل نمائشگاہ کے انعقاد کا اہتمام کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور نئی پیداوار کے لئے ان کی تحقیقات کو بنیادی محور قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج کے تحقیقاتی مراکز کو قدرت، تیزی اور دقت کے ساتھ اپنی جد وجہد کو آگے کی سمت جاری رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلح افواج میں متعدد اور مختلف تحقیقاتی مراکز کو مفید اور مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: تحقیقاتی مراکز کے کام ایکدوسرے کی تکمیل کا باعث بننے چاہییں تاکہ ایکدوسرے کے موازی اورمد مقابل کام نہ ہوں اورمادی وانسانی وسائل کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نےفرمایا:تحقیقات میں صرف محوری محصول کو مدنظر نہیں رکھنا چاہیے بلکہ تحقیقاتی مراکز کوعلم و ٹیکنالوجی کی سطح کو بھی بلند کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کے تحقیقاتی مراکز کی تقویت اور اسی طرح ماہرین و محققین کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تحقیقاتی مراکز کو اپنے ضوابط اور قانون کے دائرے میں رہ کر یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی تعاون برقراررکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران میں ہتھیاروں کی پیداوار کا مقصد صرف دفاعی اورمنہ زور اور دشمن طاقتوں کے مقابلے کے لئےہےجبکہ مغربی ممالک میں ہتھیاروں کی پیداوار کا مقصد ہتھیاروں کی کمپنیوں اور کارخانوں کے مالکوں کی تجارت اور ثورت میں اضافہ کرنا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج میں ہمت اور تلاش کا جو سلسلہ جاری ہے اس کی وجہ سے دشمن کی پابندیاں غیر مؤثراور ان کا نقصان و ضرر خود دشمن کو ہی پہنچےگا۔
دفاعی اقتدار اور علمی جہاد کے نتائج پر مشتمل نمائشگاہ میں حاضرین نےنماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔