مہر نیوز- 7جون 2011ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو جدید دور کے لئےمنصوب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں  ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو جدید دور کے لئےمنصوب کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے موجودہ اراکین کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر، مندرجہ ذیل افراد کو اعلی ثقافتی کونسل کے اصلی اراکین کے عنوان سے  اور آیت اللہ جنتی اور جناب آقای ڈاکٹر حسن حبیبی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اعزازی اراکین کے عنوان سے منصوب کرتا ہوں:

حقوقی شخصیات:  تینوں قوا کے سربراہان ، ثقافت وارشاد اسلامی ، اعلی تعلیم و ٹیکنالوجی ، صحت اور تعلیم کے وزراء اور آئی آر آئی بی ، منصوبہ سازی اور مدیریت ،سازمان تبلیغات اسلامی ، یونیورسٹیوں میں نمائندگی ولی فقیہ ،یونورسٹی جہاد، خواتین کی سماجی کونسل اور آزاد یونورسٹی کے سربراہان اورپارلیمان میں تعلیم و تحقیق ، ثقافت اور صحت کمیشنوں کے سربراہان شامل ہیں۔

حقیقی شخصیات، محترم حجج اسلام اور حضرات : ڈاکٹر احمد احمدی، علیرضا اعرافی، حمید پارسا نیا، ڈاکٹر غلام علی حداد عادل، ڈاکٹر رضا داوری، حسن رحیم پور، ڈاکٹر علی شریعتمداری، علی اکبر صادقی رشاد، سید علی رضا صدر حسینی، ڈاکٹر محمد رضا عارف، محسن قمی، ڈاکٹر محمد علی کی نژاد، ڈاکٹر منصور کبکا نیاں، ڈاکٹر حسین کچوئیان،ڈاکٹر مہدی گلشنی،ڈاکٹر علی لاریجانی،محمود محمدی عراقی،ڈاکٹر محمد رضا مخبر، ڈاکٹر صادق واعظ زادہ اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی،

اس مدت سے متعلق سفارشات اور نصائح اس حکم کے ساتھ منسلک ہیں۔

خدا وند متعال کی بارگاہ سے کونسل کے محترم اراکین کے لئے دائمی توفیقات طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

17/خرداد/1390