کوالالامپور- مہر خبررساں ایجنسی: جنوبی کوریا کی عدلیہ کے سربراہ لی یونگ ہون ایک اعلی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے تہران پہنچنے والے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی عدلیہ کے سربراہ لی یونگ ہون ایک اعلی وفد کے ہمراہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے تہران پہنچنے والے ہیں۔ سئول میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے سفیر نے انھیں ایئر پورٹ سے  ایران کے لئے رخصت کیا، جنوبی کوریا کی عدلیہ کے سربراہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ لاریجانی کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور ملاقات کریں گے۔