اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں لاکھوں نمازیوں نے بحرین ، یمن اور لیبیا میں امریکہ ، اسرائیل اور آل سعود کے مشترکہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد ، برطانیہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے ساتھ آل خلیفہ و آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں لاکھوں نمازیوں نے بحرین ، یمن اور لیبیا میں امریکہ ، اسرائیل اور آل سعود کے مشترکہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد ، برطانیہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے ساتھ آل خلیفہ و آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ہیں ۔بحرین میں بحرینی اور سعودی فوجیوں کے ہاتھ مسجدوں کی شہادت اور قرآن مجید کے متعدد نسخوں کو آگ لگانے کے واقعات پر ایرانی عوام میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے عوام کا حکومت پر شدید دباؤ ہے کہ وہ بحرین کے مظلوم عوام کو سعودی اور بحرینی شرپسندوں سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔ ایرانی حکومت نے یمن ، لیبیا اور بحرین میں جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عرب حکمرانوں کو عوام کے ارادوں کے سامنے تسلیم ہوجانا چاہیے اور امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے ہی عوام کا گلا نہیں دبانا چاہیے۔