مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ایران کے صوبہ کردستان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل کی گھناؤنی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور جدید مشرق وسطی امریکہ اور اسرائیل کے بغیر تشکیل پائے گا۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ دشمن کی تمام سازشوں کو علاقائی عوام ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ ناکام بنادیں گے تمام قومیں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس علاقہ سے دشمن کو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گی انھوں نے کہا کہ علاقائی قوموں نے دیکھ لیا ہے کہ ایرانی قوم نے گذشتہ 32 برسوں میں استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کی تمام سازشوں کو کس طرح ناکام بنایا ہے علاقائی قومیں بھی اسی طرح استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کے ہر دباؤ کو ناکام بنادیں گی انھوں نے کہا کہ امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا آشکارا دشمن ہے اور جولوگ امریکہ کو تعاون اور مدد فراہم کررہے ہیں وہ در حقیقت اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کررہے ہیں صدر احمدی نژاد نے کہا اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) نے ہمیں ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیا ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم علاقائی قوموں کے ساتھ ہے کیونکہ ایرانی قوم نے ہی سب سے پہلے امریکہ نواز شاہ کو سرنگوں کیا تھا اور امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کی سرنگونی یقینی ہے کیونکہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اپریل 2011 - 17:47
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ایران کے صوبہ کردستان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل کی گھناؤنی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور جدید مشرق وسطی امریکہ اور اسرائیل کے بغیر تشکیل پائے گا۔