مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو اسلامی ممالک میں امریکہ اور یورپ کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور علاقہ میں جاری عوامی تحریکوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے سفارتی ذرائع سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے سامنےاپنا مؤقف کو پیش کیا ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کی ذمہ داری ہے کہ مسلمانوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدام عمل میں لائے مہمانپرست نے کہا اسلامی کانفرنس تنظیم بھی دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرح مؤثر اور مفید اقدام کرسکتی ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو علاقہ میں جاری عوامی انقلاب کےبارے میں سکوت اختیار نہیں کرنا چاہیے اور عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے بارے میں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے عوام پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور مسلمان اس ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے انھوں نے تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ پر مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفارتکاروں کی حفاظت ایران کی ذمہ داری ہے اور ایران اس ذمہ داری کو اچھی طرح ادا کررہا ہے لیکن ایرانی عوام علاقہ کے عوام پر جاری ظلم و ستم کے خلاف حساس ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی ممالک امریکی منطق پر عمل کررہے ہیں اور وہ اسلامی ممالک میں اپنےڈکٹیٹروں کے ذریعہ اپنے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2011 - 14:18
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو اسلامی ممالک میں امریکہ اور یورپ کومداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیےاور علاقہ میں جاری عوامی تحریکوں کی حمایت کرنی چاہیے۔