زاہدان- مہر خبررساں ایجنسی: سیستان و بلوچستان انٹیلیجنس ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں نے ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم جندالشیطان کے 5 دہشت گردوں کودہشت گردانہ کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سیستان و بلوچستان انٹیلیجنس ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں نے ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم جندالشیطان کے 5 دہشت گردوں کودہشت گردانہ کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق جندالشیطان کے  کچھ افراد علاقہ میں دہشت گردی کے ذریعہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے بر وقت گرفتار کرکے ان کی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔بیان کے مطابق جندالشیطان کے عناصر امیکہ اور اسرائیل اور بعض علاقائی ممالک کی مدد سے علاقہ میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے جو ناکام بنادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جندالشیطان کے سربراہ عبد المالک ریگی کو اس سے قبل پھانسی دی جاچکی ہے عبد المالک ریگی دہشت گردی اور عوام کے سرکاٹنے کی کئی کارروائیوۂ میں ملوث تھا اور اس کے امریکی سی آئی اے  کے ساتھ قریبی روابط تھے۔