مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا سہ فریقی اجلاس سنیچر کے دن ارومیہ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی، ترکی کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ المار محمد یارف شرکت کریں گے اس اجلاس کے ضمن میں ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی سرحد کا افتتاح بھی ہوگا ۔ اس اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں پرغور کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 10 اپریل 2011 - 15:22
اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا سہ فریقی اجلاس سنیچر کے دن ارومیہ میں منعقد ہوگا۔