مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بحرین ، یمن اور لیبیا میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج حوزہ علمیہ قم بند رہا حوزہ علمیہ کے طلاب، اساتذہ اور مراجع عظام نے ایک احتجاجی اجتماع میں شرکت کی اور علاقہ کے مسلمانوں بالخصوص سعودی فوجیوں کے ہاتھوں بحرین کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی، یہ احتجاجی اجتماع مسجد اعظم قم میں منعقد ہوا اس اجتماع سے خبرگان کونسل کے نائب سربراہ اور حوزہ علمیہ قوم کے استاد آیت اللہ خاتمی نے خطاب کرتے ہوئے وہابی ملاؤں کی شدید الفاظ میں سرزنش کی جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نت نئے فتوے صادر کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ وہابی ملاؤں کے فتوے امریکی اور اسرائیلی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں ، کیونکہ آج تک وہابی ملاؤں نے اسرائیل اور امریکہ کےخلاف کوئی فتوی صادر نہیں کیا غزہ کے عظیم سانحہ کے موقع پر وہابی ملا اسرائیل اور امریکہ کا تعاون کررہے تھے اور آج بھی مسلمانوں کی اسلامی تحریک کو دبانے کے لئے امریکی ، اسرائیلی اور سعودی ایجنٹوں کی مرضی کے مطابق فتوی صادر کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ علاقہ میں جاری عوامی اسلامی بیداری کو وہابی ملا اپنے فتوؤں سے روک نہیں سکتے چونکہ آج مسلمان بیدار ہوچکے ہیں اور مسلمان سمجھ چکے ہیں کہ وہابی اسلام کے لئے نہیں بلکہ امریکی سامراج کے لئے کام کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکی جرم و جنایت پر خاموش رہنے والے سعودی ملا یمن، بحرین اور لیبیا میں جاری عوامی تحریکوں کے خلاف فتوے صادر کررہے ہیں،۔ انھوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں اسلامی بیداری کی تحریک کا سلسلہ جاری رہےگا اور اللہ تعالی اسلام اور مسلمانوں کو فتح اور کامیابی عطا کرےگا۔
اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2011 - 15:43
قم – مہرخبررساں ایجنسی: خبرگان کونسل ےک نمائب سربراہ نے علاقہ میں مسلمانوں کے قتل عام پرعالمی اور اسلامی اداروں کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے وہابی خائن ملاؤں کے فتوے امریکی اور اسرائیلی مرضی کے مطابق صادر ہوتے ہیں۔