ایک مصری اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مصری معزول ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک اور اس کے خاندان کے سنگین جرائم کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

مہر خبرساں ایجنسی نے مصری اخبار الجمہوریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری معزول ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک اور اس کے خاندان کے سنگین جرائم کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق یہ مقدمہ  صدارتی محل میں جلایا جائے گا جوحسنی مبارک کی رہائشگاہ کے قریب ہے۔ اخبار کے مطابق اصدارتی محل میں حسنی مبارک اور اس  کے خاندان سے بہتر تفتیش  ہوسکے گي ادھر  سابق حکومت کے وکیل اور انقلابی شخصیت محمود الخضیری نے کہا ہے کہ حسنی مبارک نے مصرکے ساتھ اور مصری عوام کے ساتھ زبردست خیانت کی ہے حسنی مبارک اور اس کے خاندان نے مصری قوم کے ساتھ زبردست جرائم کا ارتکاب کیا ہے مبارک اور اس کی حکومت کے  تمام جرائم پیشہ افراد کو سزا ملنی چاہیے  انھوں نے کہا کہ حسنی نامبارک نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرکے مصری عوام کے وقار کو زبردست ٹھیس پہنچائی ہے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ مبارک کا قریبی تعاون اس کی خيانت کی واضح دلیل ہے۔