مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور 30 ممالک کے صدور اورنمائندوں کی موجودگی میں اتوار کے دن وحدت ہال میں نوروز کے دوسرے عالمی جشن کا افتتاح ہوگا۔ اس جشن میں افغانستان، عراق، ترکمنستان، تاجیکستان اور آرمینیا کے صدور اور 25 ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں اس جشن کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا اور 28، 29 ، 30 اور 31 مارچ تک جاری رہےگا اس جشن میں ترکمنستان، ہندوستان، پاکستان، تاجیکستان، قرقیزستان، ازبکستان، عراق، آذربائیجان اور جارجیا کے ہنرمند ثقافتی اور سنتی پروگرام پیش کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 26 مارچ 2011 - 17:29
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور 30 ممالک کے صدور اورنمائندوں کی موجودگی میں اتوار کے دن وحدت ہال میں نوروز کے دوسرے عالمی جشن کا افتتاح ہوگا۔