مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید مغنیہ اورحزب اللہ کے بعض شہیدوں کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر تاکید کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہید مغنیہ کے خون کا بدلہ صہیونیوں سے ضرور لیا جائے گا۔ انھوں نے اسرائیل کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے۔ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی مسئلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عدل و انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ تمام آوارہ وطن فلسطینی اپنے وطن میں واپس جائیں ، اور تمام غاصب صہیونی جن جن ممالک سے آئے ہیں اپنے اپنے ممالک میں واپس چلے جائیں۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ لبنان اور غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلیوں کو جب تک سزا نہیں ملتی تب تک علاقہ میں پائدار امن و صلح قائم نہیں ہوسکتی۔ سید حسن نصر اللہ نے مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو اقتدار سے الگ کرنے پر مصری عوام کو مبارک باد پش کی انھوں نے کہا کہ حسنی مبارک کے جانے سے سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو پہنچا ہے کیونکہ اسرائیل نے عالم عرب میں اپنے ایک بہت بڑے حامی کو کھو دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2011 - 20:33
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید مغنیہ اورحزب اللہ کے بعض شہیدوں کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر تاکید کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہید مغنیہ کے خون کا بدلہ صہیونیوں سے ضرور لیا جائے گا۔