اصفہان - مہر خبرساں ایجنسی: ترکی کے صدر عبد اللہ اصفہان سے تبریز روانہ ہوگئے ہیں اور تبریز کا دورہ مکمل کرکے وہ وطن روانہ ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  ترکی کے صدر عبد اللہ گل  آج کل ایران کے دورے پر ہیں ان کے ہمراہ ترکی کا  300 رکنی وفد بھی ہے انھوں نے ایران کے صدر احمدی نژاد ، نائب صدر رحیمی ، وزير خارجہ صالحی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی سے ملاقات کے علاوہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی عبد اللہ گل ایران کے 4 روزہ دورے پر ہیں وہ دو دن تہران میں گزارنے کے بعد کل اصفہان روانہ ہوگئے جہاں سے  آچ بدھ کے دن وہ تبریز کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

عبد اللہ گل اور اس کے ہمراہ وفد نے ایران کے تاریخی شہر اصفہان کا قریب سے مشاہدہ کیا انھوں نے بازار قیصریہ، چہل ستون، عالی قاپو، پل خواجوی ، میدان امام (رہ)، مسجد امام (رہ) اور مسجد شیخ لطف اللہ کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے بے ساختہ کہا کہ اصفہان نصف جہان ہے عبد اللہ گل تبریز کا دورہ مکمل کرکے اپنے وطن ترکی کے لئےروانہ ہوجائیں گے۔