مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حوزات علمیہ کے فلاحی ادارے اور دفتر تبلیغات اسلامی کی اعلی کونسل کے اراکین اور سربراہ کا پانچ سال کی مدت کے لئے تقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کےحکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حوزات علمیہ کے فلاحی ادارے اور دفتر تبلیغات اسلامی کی اعلی کونسل کے اراکین اور سربراہ کی ذمہ داری کی مدت کے اختتام کےپیش نظر اب حضرات حجج اسلام جناب آقای محمد جعفری گیلانی، جناب آقای سید حسن ربانی، جناب آقای سید ابوالحسن نواب، جناب آقای علی محمدی خراسانی، جناب آقای حسین رحیمیان، حوزہ علمیہ قم کی مدیریت کے نمائندےاور جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ کو حوزات علمیہ کے فلاحی ادارے کی اعلی کونسل کا رکن منتخب کرتا ہوں اور اعلی کونسل کے ارکان کی رائے کے مطابق جناب حجۃ الاسلام آقائ ربانی کو پانچ سال کی مدت کے لئےحوزات علمیہ کے فلاحی ادارے کاسربراہ مقرر کرتا ہوں۔
امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حوزات علمیہ کے نئے سربراہ حوزات علمیہ کے ثقافتی اداروں میں اپنے طولانی تجربہ اور اعلی کونسل کے ارکان کے مفید اور مؤثرمشوروں اور ادارے میں موجود ماہر مدیروں کے صلاح و مشورے سے حوزات علمیہ میں اچھے اور قابل قدر اقدامات کے ذریعہ اس کے مزید فروغ کی راہیں ہموار کریں گے۔
میں جناب حجۃ الاسلام آقای سید ابوالحسن نواب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس ادارے کے آغاز سے لیکر اب تک طلاب کو خدمت بہم پہچانے کے سلسلے میں بہت ہی اچھے ، اساسی ، بنیادی اور نمایاں کام انجام دیئے ہیں۔
سید علی خامنہ ای
23/11/ 1389
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسی طرح ایک الگ حکم میں دفتر تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ اور اعلی کونسل کے ارکان کو پانچ سال کی مدت کے لئے منصوب کیا ہے۔
رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دفتر تبلیغات اسلامی کی اعلی کونسل کے ارکان اور سربراہ کی ذمہ داری کی مدت کے اختتام کے پیش نظر اب حضرات حجج اسلام جناب آقای محمد جعفری گيلانی، جناب آقای محمدی عراقی، جناب آقای احمد واعظی، جناب آقای سید عباس صالحی، جناب آقای عبد الرضا ایزد پناہ، جناب آقای حمید پارسا نیا، جناب آقای احمد عابدی، جناب آقای علی رضا امینی اور جناب آقای عبد الحسین خسرو پناہ اور مدیریت حوزہ علمیہ قم کے شعبہ تبلیغ کے نمائندے کو اعلی کونسل کا رکن مقرر کرتا ہوں اور اعلی کونسل کے محترم ارکان کی آراء کے پیش نظر جناب حجۃ الاسلام آقای احمد واعظی کو پانچ سال کی مدت کے لئے دفتر تبلیغات کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ دفتر تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ خود حوزہ علمیہ کے ممتاز افراد میں شامل ہیں امید ہے کہ نئے سربراہ اعلی کونسل کے ارکان کے مفید اور مؤثر مشوروں اور دفتر تبلیغات کے متعہد مدیروں کے تعاون اور صلاح و مشورے کے ساتھ حوزہ علمیہ قم میں موجود انسانی وسائل سے درست استفادہ کرتے ہوئے قرآن و اہلبیت علیھم السلام کے معارف پر مبنی تعلیمات و افکار کو فروغ دینے میں کامیاب اور کامراں ہونگے اور سافٹ ویئرکو روز مرہ بنانے کے سلسلے میں اہم اقدامات عمل میں لائیں گے۔
میں جناب حجۃ الاسلام آقای سید حسن ربانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس ادارے پر اپنی سربراہی کے کامیاب دور میں اہم اور یادگارخدمات انجام دی ہیں۔
سید علی خامنہ ای
23/ بہمن ماہ / 1389