مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے حرم مطہر میں شاندار تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس تقریب میں شہداء کے اہلخانہ ، جانبازان اور ان کے اہلخانہ اور ملک اعلی فوجی اور سول شخصات موجود ہیں، مہرآباد ہوائی اڈے سے لیکر بہشت زہرا (س) تک کے راستہ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول برسائے جائيں گے اور موٹر سواراس راستے میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں ڈپٹی اسپیکرحجۃ الاسلام محمد حسن ابو ترابی خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ آج سے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ 22 بہمن انقلاب اسلامی کی سالگرہ تک جاری رہےگا۔