اجراء کی تاریخ: 2 جنوری 2011 - 11:42
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں ایک گرجا گھر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں ایک گرجا گھر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصری حکومت اور عوام کو اس دردناک واقعہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب و آئین میں بےگناہ افراد کا بہیمانہ قتل جائز نہیں ہے۔