اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے دہشت گردی کی بیخ کنی ایران و پاکستان کی دونوں قوموں کی مشترکہ آرزوقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی ادارے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ایران کے خلاف سر گرم دہشت گرد گروہ جند اللہ کے ارکان پاکستان کی سرزمین پر موجود ہیں اور وہاں سے ایران کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں چابہار میں دہشت گردانہ کارروائی پر پاکستانی حکومت اور قوم کی ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بیخ کنی دونوں قوموں کی مشترکہ اور دلی تمنا ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ چابہار میں جلوس عزا پر حملہ کرنے والے کسی دین اور آئین کے پابند نہیں ہیں ان کے دہشت گردانہ حملے میں معصوم بچے ، خواتین اور عام شہری شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی اس گفتگو میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے ایران سے مکمل تعاون کرنے پر تاکید کی ہے آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ اس دردناک واقعہ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ایرانی قوم اور  ایرانی حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔