اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے تہران میں عزاداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) کسی خاص گروپ یا طبقہ سے متعلق نہیں ہیں بلکہ عالم انسانیت سے متعلق ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے تہران میں امام زادہ صالح کے روضہ پر عزاداروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) کسی خاص گروپ یا طبقہ سے متعلق نہیں ہیں بلکہ عالم انسانیت سے متعلق ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ کربلا ایک طرف توحید، عدل و انصاف اور خدائی علامت کا مظہر ہے اور دوسری طرف بغض و عناد اور کینہ سے مملو نظر آتا ہے صدر نے کہا کہ کربلا ہدایت کا مینارہ اور راہنمائی کا روشن چراغ ہے  کمال و سعادت اور انسانیت اور مظلومیت کی جیتی جاگتی تصویر ہے کربلا توحید کی کامل جلوہ گری ہے کربلا مرکز ، محور اور پناہ گاہ اسلام ہے اور کربلا کی شناخت کے بغیر اسلام کی شناخت ناممکن اور نامکمل ہے۔ صدر نےکہا کہ یزید ملعون امام حسین کو شہید کرکے تمام خوبیوں کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام اور شکست سے دوچار ہوگیا۔