مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقائ حاج سید محمد سعیدی کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے نورانی حرم مبارک اور اس سے وابستہ مراکز اور جائداد کا متولی منصوب کیا ہے۔
رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ سید محمد سعیدی دامت افاضاتہ
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ مسعودی خمینی حفظہ اللہ کی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کے سلسلے میں گرانقدر اور یادگار خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب عالی کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے نورانی حرم مبارک اور اس سے وابستہ مراکز اور جائداد کا متولی منصوب اور مقرر کرتا ہوں اور امید وار ہوں کہ حرم مبارک جو عظیم حوزہ علمیہ کے محور پر استوار ہے اس کی خدمتگذاری کی توفیق کا یہ شرف و مقام و منزلت آپ کے لائق و سزاوار ہے کیونکہ آپ خود فضل و تقوی کے اوصاف سے آراستہ اور علم و شہادت کے خانادن سے منسلک ہیں ۔
آپ کی عظیم و اہم ذمہ داری یہ ہے کہ آپ سنجیدگی کے ساتھ اس صاحب کرامت بارگاہ اور اس سے وابستہ مراکزکی حفاظت و نگہداری کریں اور حرم کے زائرین اور مجاورین کی آسائش و سہولیات فراہم کرنےکے لئے تلاش و کوشش کریں اور اہلبیت علیھم السلام کے معارف کی نشر و اشاعت، محرومین و مستضعفین کی خدمت اور اس علم و معنویت کے عظيم مرکز کی بہترانداز میں توسیع اور تعمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ایفا کریں۔
خداوند متعال کی بارگآہ سے جناب عالی کی توفیق کا طلبگار ہوں۔
سید علی خامنہ ای
18/آذر/1389