مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں درخشاں صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے جذبہ ، افرادی قوت کے استحکام اورخلاقیت کو بحریہ کےمستقبل کے لئےعملی میدان میں لانے کو بہت ہی اہم قرواردیتے ہوئے فرمایا: یہ اہم کام پختہ عزم و ارادہ ، اچھے منصوبہ اور دائمی و مسلسل نظارت و نگرانی کے سائے میں محقق ہوجائے گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ نے ساتویں آذر کی یاد تازہ کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کو مؤثر اور قابل فخر فوج قراردیتے ہوئے فرمایا: دنیا کے موجودہ مسائل اور دنیا کی موجودہ سیاسی جغرافیائی صورتحال کے پیش نظر ہمیں سمندر اور ساحل کی حدود میں جسقدر ممکن ہوسکے خود کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاپنے خطاب کے اختتام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی آمادگي اورجوش و جذبہ کو انقلابی قراردیا اوربحریہ میں سپاہ اور فوج دونوں کے باہمی تعاون کو قابل تعریف اور لائق تحسین قراردیا۔
اس ملاقات کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سیاری نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ، بحریہ کے جوانوں کی مؤثرآمادگی اور بحریہ کی دفاعی طاقت و قدرت کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کی۔