اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک با خبر ذرائع نے مصری وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری وزیر خارجہ کو اسرائیل کے ہاتھوں عرب اورمصری عوام کے پامال شدہ حقوق بحال کرنے کی زیادہ فکر کرنی چاہیے اور مصر کو اسرائیل اور امریکہ کے حقوق کا دفاع کرنے کے بجائے فلسطینی عوام اور عربوں کے حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک با خبر ذرائع نے مصری وزیر خارجہ ابو الغیط کے حالیہ بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری وزیر خارجہ کو اسرائیل کے ہاتھوں عرب اورمصری عوام کے پامال شدہ حقوق بحال کرنے کی زیادہ فکر کرنی چاہیے اور مصر کو اسرائیل اور امریکہ کے حقوق کا دفاع کرنے کے بجائے فلسطینی عوام  اور عربوں کے حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مصر کو ایران اور بعض عرب ممالک کے باہمی تعاون پر تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران مصری وزير خارجہ کو نصیحت کرنا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کی پاسداری کرنے کے بجائے امت مسلمہ کے حقوق کی حفاظت کو مد نظر رکھے اور اسلامی ممالک میں اختلافات پیدا کرکے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش نہ کرے بلکہ اسلامی ممالک میں اتحاد کو مضبوط بنانے میں اپنا تعاون پیش کرے۔ انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک مصری مدد کے بغیر بھی اپنے مفادات کی حفاظت کرنے پر قادر ہیں۔