اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کے دفاع پر مشتمل ولایت تین نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگيا ہے ان مشقوں میں طویل فاصلہ تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کے دفاع پر مشتمل ولایت تین نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگيا ہے ان مشقوں میں طویل فاصلہ تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا  جائے گا۔ فوجی مشقوں کے ترجمان میجر جنرل حمید ارژنگی کہا کہ  مشقوں کا آغاز فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل احمدی میقاتی کے حم سے ہوا  انھوں نے کہا ان مشقوں میں سپاہ ، فوج اور رضاکار فورس کے دستہ بھی شامل ہیں انھوں نے کہا کہ ان مشقوں میں راڈار اور الیکرانک وسائل اور دیگر جنگي ساز و سامن کا بھر پور تجربہ کیا جائے  اس مرحلے میں طویل فاصلہ تک مار کرنے والے میزائلوں کا بھی تجربہ کیا جائےاور دشمن کی فعالیت کو زیر نظر رکھا جائے گا۔