مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے آج تہران میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں ترکی میں نیٹو کے دفا عی میزائل سسٹم کی تنصیب کو مشکوک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں نیٹو کے اہداف مشکوک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نیٹو کے اس اقدام سے علاقائی سلامتی کو زبردست خطرات لاحق ہوگئے ہیں انھوں نے کہا کہ علاقائی ممالک نیٹو اور امریکہ کے بغیر بھی اپنی سکیورٹی ظروریات کو پورا کرسکتے ہیں اور علاقہ میں غیر علاقائی ممالک کی موجودگی سے علاقہ میں امن و سلامتی کا نظام درہم و برہم ہوجائے گا۔ مہمانپرست نے فرانسیسی پولیس کی فرانس کے شہریوں اور مظاہرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی خکومت وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے اور اس نے اب تک 400 سے زائد مظآہریکن کو جیل میں بند کررکھا ہےترجمان نےکہا کہ فرانسیسی حکومت کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنے شہریوں کی مشکلات کو برطرف کرنا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2010 - 15:53
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکی میں نیٹو کے دفا عی میزائل سسٹم کی تنصیب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں نیٹو کے اہداف مشکوک ہیں۔