مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کیوبا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور کیوبا کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے تمام ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔
صدر احمدی نژاد نے سرمایہ داری نظام کے ساتھ کیوبا کی قوم کے مقابلہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا اور ایران کی حکومتوں اور قوموں کی کئی سال کی جد و جہد کے بعد دنیا میۂ حالات بدل رہے ہیں اور موجودہ شرائط میں دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئےاپنی تمام تموانائیوں سے استفادہ کریں۔
اس ملاقات میں کیوبا کے وزیر خارجہ نے بھی ایران اور کیوبا کے باہمی روابط کو اچھا قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل میں ایران اور کیوبا کے باہمی نظریات مشترک ہیں اور کیوبا ایران کی عالمی سطح پر حمایت کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔