مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ہشتگرد گرد میں ایک تقریب میں امریکہ کی طرف سےگیارہ ستمبر کے واقعہ کو بہانہ بنا کر افغانستان اور عراق پر حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حادثے میں ملوث اصلی عناصر اورحقائق کا پتہ لگانا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں جتنے جرائم کا ارتکاب امریکی حکومت نے کیا ہے تاریخ میں اس کی کوئي مثال نہیں ملتی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ آج دنیا میں اپنی شکست کا ذمہ دار ایرانیوں کو کو ٹھہرا رہا ہے اور اس لئے وہ ایران کی عظيم قوم کے خلاف ہر قسم کے معاندانہ اقدام کررہا ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ نے 11 ستمبر کو بہانہ بنا کر افغانستان اور عراق پر حملہ کیا اور ایران پر بھی حملہ کرنے کے لئے پر تول رہا تھا لیکن اللہ تعالی نے اسے اس میں ناکام بنادیا صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ہولوکاسٹ کی طرح 11 ستمبر کے واققہ کے بارے میں بعد میں کسی کو تحقیق نہیں کرنے دیں گے اس لئے اس واقعہ کے محرکات اور اصلی عوامل کے بارے میں تحقیق کرنا بہت ضروری ہے اور جو بھی اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں انھیں کرفتار کرکے سزا دینی چاہیے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہم بھی تعاون کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 3 اکتوبر 2010 - 16:17
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے امریکہ کی طرف سےگیارہ ستمبر کے واقعہ کو بہانہ بنا کر افغانستان اور عراق پر حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حادثے میں ملوث اصلی عناصر اورحقائق کا پتہ لگانا بہت ضروری ہے۔