آج جمعۃ الوداع اور یوم قدس کے موقع اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی ہیں اس سلسلے میں تہران میں ایک عظيم الشان ریلی نکالی گئی جس میں صدر احمدی نژاد سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا آج جمعۃ الوداع اور یوم قدس کے موقع اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی ہیں اس سلسلے میں تہران میں ایک عظيم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر احمدی نژاد سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی یہ ریلی تہران یوینورسٹی میں نماز جمعہ کے مقام پر اختتام پذير ہوئی نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل صدر احمدی نژاد نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غاصب حکومت کا زوال عنقریب ہےانھوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کے مقابل میں ہوشیار اور بیدار رہیں صدر احمدی ںژاد نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے سازشی مذاکرات کا سہارا لے رہا ہے لیکن حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ سازشی مذآکرات کے ذریہ بھی اسرائیل کو بچآنے میں ناکام ہوجائے گا  صدر احمدی نژاد نےکہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے جرائم سنگين اور ہولناک ہیں اور اسرائیل کے ہولناک جرائم کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرنا فلسطینی عوام کے ساتھ سب سے بڑی خیانت ہے صدر احمدی نژاد نےکہا کہ فلسطینی عوام اور امت مسلمہ خيانتکاروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ریلیوں میں شریک عوام نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے مظاہرین نے اسرائیل کے جرائم پیشہ حکام کے خلاف عالمی عدالت میں  مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہےا اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے لئے عملی طور پر میدان میں آئیں۔ واضخ رہے کہ فلسطین سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اس یوم قدس شاندار جزبے کے تحت منایا جاتا ہے مسلمان اس دن امریکہ اور اسرائیل کے سنگين جرائم سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔