مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمدی وحیدی کی موجودگی میں آج صبح ایران نے تیسری نسل کے فاتح 110 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ میزائل ایران نے مقامی طور پر تیار کیا ہے انھوں نے کہا کہ ایران نے میزائل کے شعبہ میں کافی ترقی اور پیشرفت حاصل کی اور فاتح 110 میزائل اس کا واضح ثبوت ہے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وحیدی نے کہا کہ فاتح 110 میزائل کے کامیاب تجربہ سے ثابت ہوگيا ہے کہ ایران پر دشمن کے اقتصادی محاصرے کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ میجر جنرل وحیدی نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2010 - 13:59
اسلامی جمہوریہ ایران نے تیسری نسل کے فاتح 110 میزائل کا آج صبح کامیاب تجربہ کیا ہے۔