حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے لبنان کے سابق وزير اعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس اور مستدل شواہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل کا کردار ناقابل انکار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان  کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے سابق وزير اعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں  ٹھوس اور مستدل شواہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل کا کردار ناقابل انکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ رفیق حریری قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکار نہیں کرسکتا انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ، رفیق قتل کیس کاتعاقب  کرےگا اور رفیق حریری کے قاتلوں کو بے نقاب کرےگا۔انھوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔