مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نےپاکستان میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی اور سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور پاکستانی قوم کو تعزيت پیش کی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم ، پاکستانی حکومت اور پاکستانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پاکستانی حکومت اور عوام کی ہر لحاظ سے مدد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے کئی علاقہ زير آب آئے ہیں اور سیلاب میں اب تک 1300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 اگست 2010 - 18:06
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نےپاکستان میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی اور سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو تعزيت پیش کی ہے۔