ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے بارے میں تہران میں برطانوی سفیر سایمن گس کے حالیہ اظہارات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کی عدم موجودگی میں تہران میں برطانوی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے بارے میں تہران میں برطانوی سفیر سایمن گس کے حالیہ اظہارات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کی عدم موجودگی میں تہران میں برطانوی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نےبی بی سی فارسی کے ساتھ سایمن گس کی گفتگو کو بے معنی اور غیر واقعی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت برطانوی سفیر کی گفتگو اور اظہارات کے بارے میں جلد از جلد اپنا مؤقف واضح کرے، برطانوی ناظم الامور نے کہا کہ برطانوی سفیر مسافرت پر ہیں اور ایران کے اعتراض کو برطانوی حکومت تک جلد از جلد منتقل کرکے اس کے نتائج سے ایرانی حکومت کا آگاہ کیا جائے گا۔