شیراز- مہر خبررساں ایجنسی: صوبہ فارس کے ضلع لامرد میں زلزلہ کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5،8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ناگہاں حوادث کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ صوبہ فارس کے ضلع لامرد میں زلزلہ کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5،8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اہلکار کے مطابق زلزلہ کے نتیجے میں چار دیہاتوں کے 30 فیصد مکانات تباہ ہوگئے ہیں اس زلزلہ میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں  حمید تقی زادہ نے کہا کہ اس زلزلہ میں اشکنان علاقہ میں بھی نقصان پہنچا ہے12 منٹ کےوقفہ سے زلزلہ کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 اور 5.1 ریکارڑ کی گئی.۔