مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی فوج نے شمالی آئرلینڈ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آئرش باغیوں کی جانب سے نصب کردہ135کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاہے۔ بم ایک وین میں نصب کیا گيا تھا۔ وین شمالی آئرلینڈ کے سرحدی گاؤں اوگنیک لوئے کے ایک پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی کی گئی تھی۔ بم کی اطلاع بلفاسٹ کے ایک اخبار کو نامعلوم شخص نے ٹیلی فون پر دی جس نے آئرش ری پبلیکن آرمی کے منحرف گروپوں کے کوڈ ورڈ کا استعمال کیا۔ جس کے بعد مقامی آبادی میں سراسیمگی پھیل گئی اور ساڑھے تین سو رہائشیوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق وین کے دروازے کھلے تھے اور انجن چل رہا تھا۔ آئرش پولیس نے بعد میں بم نصب کرکے فرار ہونے والے مبینہ حملہ آور کی گاڑی بھی برآمد کرلی جسے جلا دیا گیا تھا تا کہ ثبوت ضائع ہوجائیں۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کار بم حملے کی کوشش کو بزدلانہ قراردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 جون 2010 - 11:37
برطانوی فوج نے شمالی آئرلینڈ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آئرش باغیوں کی جانب سے نصب کردہ135کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاہے۔