مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران میں سرگرم منافقین اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے پر برطانوی حکومت کی سرزنش کی ہے۔ ایرانی وزارت اینٹیلیجنس نے تہران میں بم نصب کرنے کے سلسلے میں دو دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کیا ہے جن کو برطانوی حکومت کی حمایت حاصل تھی ایرانی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں براطنوی سفیر کو وزارت خارجہ مین طلب کرکے برطانیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے برطانوی سفیر نے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور وہ ایران کے اعتراض کو برطانوی حکومت تک سریع منتقل کریں گے اور اس کے نتیجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کو آگاہ کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جون 2010 - 11:55
اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران میں سرگرم منافقین اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے پر برطانوی حکومت کی سرزنش کی ہے۔