مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امدادی سامان لے جانےوالے بشر دوستانہ اور آزادی قافلہ پر اسرائیل کے سفاکانہ حملے کے خلاف تہران یونیورسٹی کے طلباء نے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے اسرائيل پر عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کی حمایت کے لئے غزہ جانے کے عزم کا اظہار کیا ادھر دنیا کے تمام ممالک میں اسرائیل کے سفاکانہ عمل کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں اسلامی جمہوری ایران سمیت ترکی، شام ، لبنان ۔اسپین، مراکش، سویڈن، فرانس، یونان، مصرلیبیا میں اسرائیل کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 جون 2010 - 10:51
غزہ میں امدادی سامان لے جانےوالے بشر دوستانہ اور آزادی قافلہ پر اسرائیل کے سفاکانہ حملے کےبعد اسلامی جمہوریہ ایران ،ترکی، شام ، لبنان ۔اسپین، مراکش، سویڈن، فرانس، یونان، مصرلیبیا میں اسرائیل کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے ہیں۔