مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ کافی دیر تک ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ باہمی تعلقات ، علاقائی امور اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا روسی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کرمان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب میں امریکہ کی پیروی کرنے پر روس کی سرزنش کی تھی اور امریکی قرارداد پر روس کی ہمراہی کو غیر دوستانہ اقدام قراردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 28 مئی 2010 - 13:07
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔