مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مقام خواتین کمیشن کا متفقہ طور پر رکن منتخب کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مقام خواتین کمیشن کے علاوہ دیگر اداروں میں بھی ایران کی رکنیت کو منظور کیا گيا ہے جن میں اقوام متحدہ کی انسانی سکونت اور علم و ٹیکنالوجی کے فروغ پر ممشتمل کمیٹیوں کی رکنیت بھی شامل ہے حالیہ دنوں میں مغربی ذرائع ابلاغ نے اپنے گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعہ مقام خواتین کمیشن میں ایران کی رکنیت کی واضح طور پر مخالفت کی تھی لیکن اقوام متحدہ کے اس اہم کمیشن میں ایران متفقہ طور پر رکن منتخب ہوگيا ۔
اجراء کی تاریخ: 30 اپریل 2010 - 14:51
اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مقام خواتین کمیشن کا متفقہ طور پر رکن منتخب کرلیا ہے۔