امریکہ کی ریاست مسی سپی میں گردوباد کے طوفان کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں طوفان میں کئی عمارتیں تباہ اور بڑی تعدادمیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست مسی سپی میں گردوباد کے طوفان کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں طوفان میں کئی عمارتیں تباہ اور بڑی تعدادمیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔حکام کے مطابق ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے ٹکرانے سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور10افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بڑی تعداد میں لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔ مسی سپی ایمرجنسی منجمینٹ ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مسی سپی کے گورنر کے مطابق سب سے زیادہ نقصان یازو شہر میں ہوا جہاں بڑی تعدا د میں لوگ مختلف عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔