اسرائیل کے وزیرِِاعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور امریکہ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیرِِاعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور امریکہ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی چینل ٹو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر نہیں روکی جائےگی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہونی چاہیے۔ نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی چینل ٹو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر نہیں روکی جائےگی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہونی چاہیے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ اس مسئلے پر پیدا ہونے والے تنازع کو حل کر لیا جائے گا۔ جارج مچل آج یعنی جمعہ کو اسرائیلی وزیرِ اعظم اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہمیشہ امن مذاکرات کو مخۃلف بہانوں کے ذریعہ ناکما بنایا ہے اور اب بھی اسرائیل پورے عرب خطے پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔