مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مغربی آذر بائیجان کے دارالحکومت ارومیہ میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پردوبارہ حملہ کیا تو اس کی زندگی کا خاتمہ ہوجائے گا صدر نے کہا کہ آج ایرانی عوام سب کو انبیاء (ع) کے راستے پر چلنے اور ان کے دستورات پر عمل کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔
صدر نے اسرائیل کی فاسد اور ظالم حکومت کو معیار قراردیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں وہ صداقت ، پاکیزگی اور قوموں سے دور ہوجاتے ہیں اور اس کے برعکس جو قوم اسرائیل کے خلاف قیام کرےگی وہ حق و صداقت کے راستے پر گامزن رہےگی۔
صدر احمدی نژاد نے مغربی ممالک کےرہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مکرو فریب قوموں کے سامنے واضح ہوچکے ہیں اب آپ کے ہاتھ کی مہندی کا رنگ پھیکا پڑگيا ہے۔ اب قوموں کو پتہ چل گیا ہے کہ تم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور انسانی حقوق کی پاسداری کے پیچھے نہیں بلکہ اپنے مفادات کے پیچھے ہو۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکی صدر نےحال ہی میں افغانستان میں کہا تھا کہ جب تک ہمارے مفادات ہیں ہم افغانستان میں باقی رہیں گے لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ جلد از جلد اس خطے سے نکل جائیں ورنہ علاقہ کی قومیں تمہیں اس خطے سے ذلیل و رسوا کرکے باہر نکال دیں گی۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر پھر حملہ کیا تو اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا جائے گا اور ہم فلسطینی عوام کو ہر گزتنہا نہیں چھوڑیں گے۔