مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ہجری شمسی سال کی آخری پریس کانفرنس میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ رکتے ہوئے عالمی برادری ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور عرب یونین پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ترجمان نے اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اسرائیل کے شددی الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل مسجد الاقصی کو مسمار کرنے کے لئے اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہا ہے ترجمان نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگانے کے سلسلے میں ملی بینڈ کا چین کا دورہ ناکام رہا ہے اور مغربی ممالک چین کو ایران کے خلاف کرنے کے لئے نت نئی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2010 - 15:22
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی اداروں ،اسلامی کانفرنس تنظیم اور عرب یونین کو آواز بلند کرنی چاہیے۔