مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ نے امریکہ اور چین کے درمیان شدید اختلافات کی طرف اشارہ رکےت ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چین تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دارخود امریکہ ہے اور اسے ہی دونوں مما لک کے باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر نے ہو نگے۔چینی کانگریس کے سالانہ سیشن کے اختتام پر بیجنگ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم وین جیاباؤ نے کہا کہ امریکہ نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرکے اور دلائی لامہ کو وائٹ ہاؤس بلا کر چین کی خود داری کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔انھوں نے کہا کہ چین نے عالمی معاشی بحران شروع ہونے کے بعد یوآن کو مستحکم رکھنے کیلئے انتہائی اہم اقدامات کیے اورچین پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گا انھوں نے کہا ک امریکہ کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے چینی وزير اظم نےکہا کہ وہ ضرور ایک دن تائیوان کا دورہ کریں گےوین جیاباؤ کاکہنا تھا کہ اب بھی تائیوان جانے کی خواہش ہے۔ کیونکہ پانچ ہزار سال کے تاریخی اور ثقافتی رشتے ساٹھ سال کے سیاسی انقلابات سے ٹوٹ نہیں جاتے۔ یقین ہے کہ بھائیوں کے درمیان ایک دن تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی قدر طے کرنے کیلئے پالیسی فیصلے پر کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ مستحکم یوان صرف چین ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے بھی مددگار ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2010 - 20:35
چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ نے امریکہ اور چین کے درمیان شدید اختلافات کی طرف اشارہ رکےت ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چین تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دارخود امریکہ ہے۔